گال پر انجکشن لگانے کی عادت، خاتون نے اپنا چہرہ بگاڑ لیا

July 08, 2020

یوکرین کی خاتون نے خوبصورت نظر آنے کے لیے آئن لائن ویڈیوز کی مدد سے علاج شروع کیا اور اپنے منہ پر انجکشن لگا کر حلیہ ہی بگاڑ لیا۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ انسٹاگرام اسٹار انستاسیا پوکریش چک کا کہنا تھا کہ اُن کا چہرہ سرمئی چوہے کی طرح نظر آتا ہے۔ خاتون سمجھتی ہیں کہ وہ اس شکل کے ساتھ زیادہ اچھی نظر نہیں آتیں اسی لیے وہ بہت زیادہ احساس کمتری کا بھی شکار ہیں۔

خاتون کا ماننا تھا کہ جب وہ انجکشن لگائیں گی تو اُن کے گال بھر جائیں گے اور اس طرح وہ بہت سے خوبصورت اور اچھی نظر آئیں گی۔

انہوں نے آن لائن ویڈیوز دیکھ کر انجکشن خریدے اور پھر انہیں استعمال کرنا شروع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 1600 پاؤنڈ (3 لاکھ 35 ہزار روپے) خرچ کر کے ایک درجن انجکشن خریدے اور روزانہ ایک انجکشن چہرے پر لگایا۔