قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت بڑھادی، اسٹیٹ بینک

July 08, 2020

اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت ستمبر 2020ء تک بڑھادی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا ہے کہ کوورنا وبا چھوٹے، درمیانے کاروبار، گھرانوں کے نقد کے بہاؤ پر اثرانداز ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز، صارف، مکاناتی، زرعی اور مائیکرو فنانس صارفین کویہ سہولت ملے گی جبکہ کارپوریٹس اور کمرشل قرض گیروں کو یہ سہولت نہیں دی جارہی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کاروباری ادارےقرض التواکی درخواست کرسکتے ہیں تاہم مارک اپ کی رقم دینی ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ 3 جولائی 20 تک بینکوں نے 593 ارب روپے کی اصل رقم مؤخر کی ہے۔