اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں321 پوائنٹس کا اضافہ

July 08, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کی لہر کا مسلسل 9واں دن رہا، آج انڈیکس میں 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 9 دن میں انڈیکس مجموعی طور پر 1985 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 35 ہزار 694 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئرز بازار میں آج 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 767 ارب روپے ہوگئی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس کی بلند ترین سطح 35 ہزار 698 رہی جو رواں سال 16 مارچ کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح تھی۔