انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ: کپتانوں کی ہاتھ ملانے کی غلطی

July 08, 2020

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے آغاز میں ہی کپتان ایس او پیز بھول گئے اور ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔

کورونا وائرس کے سبب چار ماہ پانچ دن کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز آج سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایکشن میں ہیں۔

ساؤتھمپٹن میں انگلش کپتان بین اسٹوکس اور ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر ٹاس کے لیے آئے تو سکہ ہوا میں اُچھلا اور میچ ریفری نے بتایا کہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت لیا ہے۔

پھر حسبِ عادت دونوں کپتانوں نے ہاتھ بڑھائے مگر ایس اوپیز کا خیال کرکے رُک گئے اور پھر زور سے ہنسے۔