برطانیہ: کورونا متاثرہ ملازمتوں کے شعبے کیلئے 30 ارب پاؤنڈ کے پیکیج کا اعلان

July 08, 2020

برطانوی حکومت نے کورونا سے متاثرہ ملازمتوں کے شعبے کے لیے 30 ارب پاؤنڈ کے پیکیج کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے برطانوی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کر دیا۔

وزیر خزانہ رشی سوناک نے کمپنیوں کے قابل ملازمین کے لیے بونسز کا بھی اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے گرین جابز کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا بھی بتایا۔

انہوں نے عوام کے لیے برطانیہ کے ریسٹورنٹس میں رعایتی نرخوں پر کھانا ملنے کی خوش خبری بھی سنائی۔