چین میں کورونا وبا کے بعد ڈینگی اور طاعون کا خطرہ

July 08, 2020

چین میں کورونا وبا کے بعد ڈینگی اور طاعون کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ایک ہی روز میں ڈینگی اور طاعون کے دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین کے مشرقی علاقے میں ایک شخص کو ڈینگی کی علامات پر اسپتال میں داخل کیا گیا، اسی دن منگولیا میں ایک شخص میں طاعون کی ایک قسم Bubonic کا انکشاف ہوا۔

طاعون کا کیس رپورٹ ہوتے ہی اُس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکام نے منگولیا میں دیگر لوگوں کے ٹیسٹ شروع کر دیے ہیں، ڈینگی ایک خاص قسم کے مچھر اور طاعون چوہوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔

چین میں 2009 سے 2018 کے درمیان Bubonic طاعون کے 26 کیس اور 11 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔