لندن، کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

July 09, 2020


لندن میں فلیٹوں کی تعمیر کے دوران 20 میٹر اونچی کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

65 فٹ اونچی کرین مشرقی لندن کے علاقے میں زیر تعمیر فلیٹوں اور نزدیکی گھروں پر گری، کرین گرنے سے 2 گھروں کے ٹیرس اور چھت کو نقصان پہنچا۔

واقعے میں5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا، باقی 4 کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔