بھارتی فوجیوں کو فیس بک سمیت 89 ایپس حذف کرنے کی ہدایت

July 09, 2020

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس حذف کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فوجیوں سے ڈیلی ہنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔