ٹرمپ کورونا کیخلاف عالمی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں، نینسی پلوسی

July 09, 2020

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا بیوقوفانہ اقدام قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کورونا کیخلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔

نینسی پلوسی نے ڈبلیوایچ او سے امریکی دستبرداری کےاقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکی کا سرکاری طور پر انخلاء بے وقوفانہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدر کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔