ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل اور ہائوس بلڈنگ ایڈوانس کو بحال کیا جائے، ایپکا

July 09, 2020

کراچی (پ ر) میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے منتخب نمائندوں نے اپنے ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو ان کی طویل خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقل کیا جائےاور ملازمین کی سہولت کے پیش نظر سرکاری ملازمین کے لئے ادارے کی طرف سے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس دینے کی سہولت کو دربارہ بحال کیا جائے۔