شہر میں صحت اور صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحا ل کا نوٹس لیا جائے، جے یو پی

July 09, 2020

کراچی(پ ر)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما عبدالوحید یونس نے حالیہ بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ70فیصد ریونیو دینے والا شہر ناقص انفرا اسٹرکچر اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث موہنجودڑو کا منظر پیش کررہا ہے۔ جگہ جگہ پانی کے جوہر اور کچرے کے ڈھیرسے اٹھنے والی بدبو سے گزرنا ہی نہیں بلکہ سانس لینا بھی دشوار ہوگیاہے۔ شہری اور صوبائی انتظامیہ کی چکلش اور لوک ڈائون نے عوام کو ذہنی مریضبنادیا ہے ۔ انہوں نےمطالبہ کیا کہ شہر میںصحت اور صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور جلد ازجلد اسکا ازالہ کیا جائے۔