ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق

July 09, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکرسے 65سالہ محمد سلیم ولد محمد موسیٰ جاں بحق ہو گیا،جسےعباسی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالےکر دی، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں 25سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔