روس نے بھی جواباً برطانیہ پرپابندیاں لگانے کا اعلان کردیا

July 09, 2020

ماسکو (نیوزڈیسک) روس نے بھی برطانوی پابندیوں کے جواب میں برطانیہ کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔روسی صدراتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے غیر دوستانہ اقدامات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں 49شخصیات اور اداروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے جن میں روسی شخصیات بھی شامل ہیں۔کریملن ترجمان نے کہا ہے کہ ا اس معاملے پر جوابی متوازی اقدامات کے اصول پر عمل کیا جائے گا۔ترجمان نے واضح نہیں کیاکہ روس برطانیہ پر کونسی پابندیاں عائد کرے گا۔برطانیہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے شکار افراد کی فہرست میں 25 روسی شخصیات شامل ہیں جن کے برطانیہ داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ برطانیہ میں ان کے اثاثے بھی منجمد کیے جائیں گے۔