کار کی ٹکر سے 13سالہ لڑکا شدید زخمی، ڈرائیور فرار ہوگیا

July 09, 2020

لندن(پی اے) کار کی ٹکر سے 13سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں موت و زیسٹ کی جنگ لڑ رہا ہے۔ وگن میں ہونے والے حادثے کے بعد جیگوار کا ڈرائیور فرارہوگیا باور کیا جاتا ہے کہ لڑکا ایشئن ان میکر فیلڈ میں واقع اولڈ روڈ کے ساتھ جارہا تھا کہ اسے کار نے ٹکر مار دی اور پھر ایک دیوار سے جاٹکرائی۔ کار ڈرائیور اور مسافر حادثے کے بعد نہیں رکے۔ ایک 15سالہ لڑکے کو خطرناک ڈرائیونگ کے ذریعے 13سالہ لڑکے کو شدید زخمی کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق وہ پوچھ گچھ کے لئے حراست میں ہے۔13سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ نازک حالت میں بتایا جاتا ہے۔ اولڈ روڈ پولیس تحقیقات کے لئے تقریباً چھ گھٹے بعد کھول دیا گیا۔ سارجنٹ ڈیرن ہین کوک نے گواہوں سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔