کورونا پینڈامک میں 50فیصد ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں

July 09, 2020

لندن (پی اے) کورونا وائرس پینڈامک کے دوران تقریباً نصف ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں۔ نئے اعداد و شمار میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس بحران کا ورلڈ آف ورک پر کتنا بڑا اثر پڑا ہے۔ آفس فار نیشنل سٹیٹیسٹکس(او این ایس) کی ایک سٹڈی میں سامنے آیا کہ اپریل میں تقریباً 46.6 فیصد ملازمین نے گھروں سے کچھ کام کیا اور ان کے کام کرنے کی بڑی وجہ کورونا وائرس کوویڈ 19ینڈامک تھی۔ سٹڈی کے مطابق گھر سے کام کرنے والے افراد میں سے ایک تہائی ملازمین نے معمول کے اوقات سے کچھ کم کام کیا اور اتنی ہی تعداد نے کچھ گھنٹے زیادہ کام کیا۔ رپورٹ کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین کے گھروں سے کام کرنے کے امکانات زیادہ تھے جبکہ اولڈ ایج گروپس کے لوگوں کے مقابلے میں 16سے 24سال عمر کے افراد میں گھروں سے کام کرنے کے امکانات کم تھے۔ لندن میں قیام پذیر نصف سے زیادہ افراد نے گھروں سے کچھ کام کیا۔ او این ایس کا کہنا ہے کہ ایلیمنٹری اور مینوئل پیشوں کی نسبت زیادہ کوالی فیکیشنز اور زیادہ تجربے والے پیشوں میں گھروں سے کام کرنے کے کہیں زیادہ مواقع فراہم تھے۔