ہر طبقے میں پریشانی، غیر یقینی کیفیت کا سامنا ہے، ماہر معاشیات

July 09, 2020

ہر طبقے میں پریشانی، غیر یقینی کیفیت کا سامنا ہے، ماہر معاشیات

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات عابد قیوم سلہری نے کہا کہ اس وقت جو غیر یقینی صورتحال ہے اس میں ہر شخص ہی متاثر ہے ، کسی کو نہیں پتہ کہ کب اس کا کاروبار متاثر ہوجائے گا یہی وجہ ہے کہ ہر طبقے میں پریشانی کا عنصر موجود ہے جبکہ جن کا کاروبار چل بھی رہا اور وقت پر تنخواہ بھی مل رہی ہے ان کو بھی غیر یقینی کیفیت کا سامنا ہے ۔،نیویارک میں بانی پاکستان امریکن یوتھ سوسائٹی کاشف حسین نے کہا کہ امریکا میں انتقال کرجانے والے پاکستانیوں کوپاکستان میں دفن کرنے کیلئےحکومت آسانی پیداکرے،عبدالستارایدھی کوان کی چوتھی برسی پر’’جیو پاکستان‘‘میں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مائنس ون نہیں ہوپائے گاکیونکہ نواز شریف نے پاناما کیس میں کہا وہ گھر چلے جائیں گے لیکن آخر وقت تک رہے، یہی حال عمران خان کا ہے یہ بھی آخر وقت تک رہیں گے اور نہیں چاہیں گے کہ کوئی متبادل آئے ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ہی رہیں ۔ لیکن ہماری جو سیاست ہے جو ہمارا معاشرہ ہے اس میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے ، یہاں تو کئی لوگوں کی لاٹری نکل چکی ہیں شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنے ، دوست محمد کھوسہ ، غلام حیدر وائین وزیراعلیٰ پنجاب بنے ، راجہ پرویز اشرف کی بھی وزیراعظم کی لاٹری نکل چکی ہے ۔ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ،سیاست کب کیا کروٹ لے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔