پاکستان پوسٹ کو بینک کا درجہ دیا جائیگا‘پنشن گھر پر ملے گی، مراد سعید

July 09, 2020

اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدنے کہا ہے کہ پنشن کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘پاکستان پوسٹ کو بینک کا درجہ دیاجائے گا‘پنشن گھرپرملے گی ۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں 14لاکھ پنشنرز ہیں،سب ریٹائرڈ ملازمین کو لاک ڈاؤن میں پنشن گھر گھر پہنچائی گئی،پنشنرز کو اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ83 جی پی اوز کی ڈیجیٹلائزیشن سابق دور میں نہیں ہوئی لیکن اربوں روپے لگا دیئے،ہم نے اس منصوبے سے ریکوری شروع کر دی ہے‘پاکستان پوسٹ بینک بن جائے گا۔ 7 ارب خسارے میں جاتا تھا اب منافع میں اضافہ ہوا ہے،3 ارب 20 کروڑ کی چوری پکڑی۔