پارلیمنٹ ڈائری، ایوان کے ماحول میں گرما گرمی عنقا

July 09, 2020

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) حبس آلود گرمی اور کورونا کی شدت کےدرمیان طویل دورانئے کا قومی اسمبلی کااجلاس بدھ کی سہ پہر شروع ہوا تو ایوان کے ماحول میں وہ گرما گرمی عنقا تھی جو اس کے بجٹ اجلاس کے اختتامی ایام میں اپنا رنگ دکھا رہی تھی۔ اجلاس یوم آزادی تک جاری ر ہے گا جس میں حکومت قانون سازی کے لمبے چوڑے ارادوں کے ساتھ اتر رہی ہے جبکہ حزب اختلاف اس اجلاس سے موجودہ حکومت کے اختتام کی خاطر تمتہ کا کام لینا چاہتی ہے دونوں کےا رادے تیز ہیں توقع کے عین مطابق حکومت اور حزب اختلاف دونوں کی صف اول تقریباً خالی تھی قائد ایوان وزیر اعظم عمران خان شاہراہ آئین سے متصل عمارت میں موجود ہونے کے باوجود پارلیمان کو اذن بازیابی نہ دے سکے۔