پرانی سبزی منڈی میں واقع صارم برنی ٹرسٹ کے دفتر پرفائرنگ

July 09, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرانی سبزی منڈی میں واقع فلاحی تنظیم صارم برنی ٹرسٹ کے دفتر پر فائرنگ ، صارم برنی کے مطابق دفتر میں نوید احمد ولد شیر احمد جو پرانی سبزی منڈی کا ہی رہائشی ہے اسلحہ سمیت دفتر میں داخل ہوا ،صارم برنی کاکہنا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں فلاحی کاموں سے نہیں روکا جاسکتا۔حملہ آور سے تنگ آکر اسکی بھابی قانونی مدد کیلئےمیرے دفتر آئی تھی ، ملزم نے اپنی بھابی کو زبردستی گھر لے جانے کے لئے زور ڈالا،خاتون نے دیور کے ساتھ جانے سے انکارکردیا ،ملزم کو خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے سے میرے عملے نے روکا، جس پر ملزم نے میرے عملے کو زدوکوب کیا ، ملزم دفتر میں فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہوگیا ، واقعہ سے متعلق پولیس کو اطلاع کردی ہے۔