جامعہ کراچی کے اساتذہ کا اظہار یکجہتی کیلئے ڈاؤیونیورسٹی کا دورہ

July 09, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور سیکریٹری ڈاکٹر معیز خان نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے اساتذہ سے اظہار یک جہتی کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا اور اساتذہ و افسران سے ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ دو گھنٹے جاری رہا، جس میں صدر و سیکریٹری نے وہاں کام کرنے والے اساتذہ و اسٹاف سے انکے مسائل سنے۔ ملاقات میں صدر انجمن نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی طرف سے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور ماہ جون کی تنخواہوں کی جزوی ادائیگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔