کورونا بحران، انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے، پاکستان کا یونیسکو سے مطالبہ

July 09, 2020

پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) فرانس میں سفیر پاکستان ومندوب یونسکو معین الحق نے یونیسکو پر زور دیا ہے کہ وہ بعض ممالک کی طرف سے کوویڈ19 کے صحت کے بحران کے آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی، نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی پالیسیاں سختی سے مسترد کرے کیوں کہ یہ پالیسیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہیں ۔ سفیر پاکستان نے یہ بات گزشتہ ہفتے یونیسکو کے 209ویں ایگزیگٹو بورڈ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔