نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کا ایک روپے 29 پیسے فی یونٹ منافع کا اعلان

July 09, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ نے اپنے زیر انتظام تمام فنڈز کیلئے 30؍ جون 2020ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ایک روپے 29پیسے فی یونٹ منافع کا اعلان کردیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر این آئی ٹی عدنان آفریدی نے نتائج کی بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ختم ہونے والے مالی سال میں این آئی ٹی نے دو نئے فنڈز ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ(NIT-AAF) اور دوسرا پاکستان کا اولین ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (NIT-PGETF)کا اجراء بھی کیا۔اعلامیہ کے مطابق این آئی (یو) ٹی فنڈملک کو درپیش Covid-19 کے معاشی اثرات کے باوجود این آئی ٹی نے 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 57 سال کی مسلسل تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے این آئی (یو) ٹی کے یونٹ ہولڈرز کے لیے 1.29 روپے فی یونٹ نقد ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔