سکیورٹی سے متعلق اجلاس،چینی سفارتی عملے کو نقل وحرکت محدودکرنے کا مشورہ

July 09, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چائنیز سفارتخانے اور شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق پولیس حکام اور چائنیز نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی مقصود احمد نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد چائنیز کمپنیز،سفارتخانے اور شہریوں کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق شرکاء کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، انھوں نے کہا کہ شہر کے حساس مقامات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اور بالخصوص چائنیز تنصیبات پر ایس ایس یو کو تعینات کردیاگیاہے۔