آرڈی اے ، واسا کے 22ارب کے بجٹ کی منظوری کل دی جائیگی

July 09, 2020

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کی 48ویں اتھارٹی میٹنگ میں آرڈی اے اور واسا کے رواں مالی سال 2020-21ء کیلئے تقریباً 22 ارب روپے کے ترقیاتی و غیرترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائیگی،اتھارٹی میٹنگ کا اجلاس (کل) جمعہ کو ہو گاجس میں واسا کا 2ارب 10کروڑ خسارے کا بجٹ ہوگا۔ آرڈی اے ذرائع کے مطابق آرڈی اے کا 16ارب 45کروڑ روپے جبکہ واسا کا 5ارب 44کروڑ روپےکا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضٰی کی سربراہی میں ہو گا، فنانس سب کمیٹی پہلے ہی بجٹ کی منظوری دے چکی ہے ۔