پولیس موٹرسائیکل چور نہ پکڑ سکی

July 09, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آبپارہ پولیس موٹرسائیکل چوری کا سراغ نہ لگاسکی۔ سی ڈی اے ہاسپٹل کے شعبہ ایمرجنسی کے سامنے پارکنگ سے 8 جون کو نئے ماڈل کا 125 موٹر سائیکل چوری ہوا تھا ۔ متاثرہ شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال کی CCTV فوٹیج اور موٹر سائیکل چور کی واضح تصاویر بھی حاصل کرکے پولیس کو فراہم کیں۔