سینئر صحافی بدرالاسلام بٹ انتقال کرگئے،پی یوجے کا اظہارتعزیت

July 09, 2020

لاہور (خصوصی نمائندہ) سینئر صحافی بدرالاسلام بٹ انتقال کرگئے، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی،جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن، سینئر نائب صدر خرم پاشا، نائب صدر یوسف عباسی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی،جوائنٹ سیکر ٹری نصراللہ ملک ،خزانچی بدر ظہور چشتی اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے بدرا لاسلام بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ مر حوم زندگی کے آخری ایام تک آزادی صحافت، انسانی قدروں کے فروغ اور شہری آزادی کے لئے متحرک رہے۔