ڈاکوئوں نے متعدد افراد سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا

July 09, 2020

لاہور(کرائم رپورٹر) سندر میں ڈاکووں نے حمزہ سے 3لاکھ 15 ہزار روپے اور دیگر سامان ،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں حماد کے اہل خانہ سے 2 لاکھ90 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,فیصل ٹائون کے علاقہ میں محسن سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،سول لائن میں عبدالحنان سے 5 لاکھ روپے اور دیگر سامان ،مصطفی آباد کے علاقہ میں نظر حسین سے 2 لاکھ روپے ور دیگر سامان ، ساندہ کے علاقہ میں وسیم سے 2 لاکھ 45روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ، شادباغ میں مزمل سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔مانگا منڈی اور باٹاپور سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ ،ہنجروال اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔