ایڈیٹر انچیف جنگ ،جیو کو 34سال پرانے مقدمے میں گھسیٹا جارہا ہے ،جمعیت نظریاتی

July 09, 2020

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی‘ صوبائی کنوینر مفتی شفیع الدین ‘صوبائی ڈپٹی کنوینرحاجی عبیداللہ حقانی ودیگر نے کہاہےکہ نیب کی جانبدارنہ کارروائیوں سے انتقام کی بوآرہی ہے مالم جبہ، بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کیس، چینی اور آٹا بحران میں ملوث ہونے کی رپورٹ آنے کے باوجود آج بھی نیب کے دسترس سے باہر ہیں۔نیب کی ڈوریں مقتدر قوتوں کی ہاتھ میں ہیں آج بھی بڑے بڑے کرپٹ مافیاز پر نیب نے پردہ ڈال رکھاہے کچھ کرپٹ عناصر نے حکومت کی گود میں پناہ لی ہوئی ہے جبکہ بعض لوگوں کی کرپشن چھپانے کیلئے دوسروں کونشانہ بنایا جارہا ہے کوئی مقدس گائے نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے یکطرفہ اور جانبدار احتسابی عمل سے ملک کو نقصان پہنچے گا انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 34 سال پرانے ایک پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں گھسیٹا جارہا ہے نیب کے ایسے اقدامات من مانے اور سیاسی مقاصد کی جانب نشاندہی کرتے ہیں نیب کی جانبدارنہ کاروائیوں سے شکوک و شبہات پیداہورہی ہیں اصل میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا جارہا ہے۔