ناقص تعمیراتی کام ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایکسین اور ایس ڈی او فارغ، ٹھیکیدار کو وارننگ

July 09, 2020

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کے منصوبوں کی ناقص مانیٹرنگ اور کوتاہی برتنے پر ایکسئین اور ایس ڈی او کو عہدوں سے ہٹا دیا جبکہ ٹھیکیدار کو واننگ جاری کردی گئی۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران سڑک کی تعمیر میں کوتاہی برتنے پر ایکسین اللہ محمد اور ایس ڈی او کی کا رکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ کام کے معیار پر ٹھیکیدار کو وارننگ جاری کردی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نور الامین مینگل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لئےانکی جانب سے بنائے گئےطریقہ کار اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کی تعریف کی۔