بھارت میں ٹک ٹاک کی بندش، انسٹاگرام نے بڑا فائدہ اٹھالیا

July 09, 2020

سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد ہونے والی پابندی کا بڑا فائدہ اٹھا لیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ نے بھارت میں ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی فیچر ’ریلز‘ متعارف کردیا۔

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز پر بنایا جانے والا فیچر گزشتہ برس برازیل میں آزمائش کے لیے متعارف کرایا تھا جس کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اب اسے فرانس اور جرمنی میں بھی متعارف کرادیا گیا۔

اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین کو ٹک ٹاک کی طرح میوزک دستیاب ہوگا جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر پلیٹ فارم پر شیئر کر سکیں گے۔