جاپان: شائقین کو اسٹیڈیم آ کر میچ دیکھنے کی اجازت

July 09, 2020

جاپانی حکومت نے اسپورٹس شائقین کو اسٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

جاپان میں لاک ڈاؤن کے دوران سپورٹس مداحوں کو سٹیڈیم آ کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، رواں ہفتے سے شیڈول فٹبال اور بیس بال ایونٹس میں تماشائی بھی سٹیڈیم آ سکیں گے۔

شائقین ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے میچ دیکھ پائیں گے۔

حکام کے اس فیصلے سے اسپورٹس لورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔