سربیا: کورونا کے باعث کرفیو کے نفاذ پر احتجاج

July 09, 2020

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر کرفیو کے نفاذ پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ۔

بلغراد میں قومی اسمبلی کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

شہریوں نے ایک روز قبل پرامن احتجاج شروع کیا تھا جس میں طلبہ اور خواتین بھی شریک تھیں تاہم جب حکومت کی جانب سے دوبارہ ہفتہ وار کرفیو کا اعلان کیا گیا تو عوام کے غصے میں شدت آگئی۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ اس وقت ہوئی جب مظاہرین اسمبلی کی عمارت میں داخل ہوگئے اور نعرے لگائے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔