جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی

July 09, 2020


ٹینس کے عالمی نمبر ایک پلئیر نواک جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ ابھی بھی مجھےعلم نہیں کہ یو ایس اوپن کھیلوں گا یا نہیں تاہم یہ بات طے ہے کہ میں واشنگٹن اور سنسناٹی میں ایونٹس نہیں کھیل رہا ہوں۔

عالمی نمبر ایک ٹینس پلئیر کا کہنا ہے کہ ان کی فرنچ اوپن میں شرکت یقینی ہے، اس سےقبل میڈرڈ اور روم میں کھیلوں گا۔

دوسری جانب نوواک جوکووچ کا حال ہی میں کورونا ٹیسٹ بھی لیا گیا جو کہ منفی آیا ہے۔

اےٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹور آئندہ ماہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، ٹینس کی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد یو ایس اوپن پہلا گرینڈ سلم ہوگا ۔

واضح رہے کہ یوایس اوپن 31 اگست سے 13 ستمبر تک شیڈول ہے۔