یمنیٰ کی نظم نے انسٹاگرام پر دھوم مچادی

July 09, 2020


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ یمنیٰ زیدی کی لکھی گئی نظم ’ رابطہ ‘ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔

یمنیٰ زیدی ایک باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک حساس خوبصورت شاعرہ بھی ہے ، اکثر اوقات یمنیٰ زیدی فوٹوز، ویڈویو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی لکھی ہوئیں نظمیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے حال ہی میں عشق حقیقی پر لکھی گئی نظم ’رابطہ‘ شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں وہ اپنی لکھی ہوئی نظم خود پڑھتی نظر آ رہی ہیں ۔


یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی نظم پر انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر آپ اللّٰہ سے رابطہ بناتے ہیں اور اس رابطے کوترجیح دیتے ہیں تو ہمیشہ منافع میں رہیں گے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ نظم رمضان میں لکھی تھی اور اب شیئر کر رہی ہوں، اس نظم میں بہت سی غلطیاں ہو سکتی ہیں مگر یہ سب میرے خیالات اور احساسات ہیں۔‘

یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی اس نظم کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اُن کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی گئی ۔