اشتیاق احمد کی ماضی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

July 09, 2020

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ‘شعلے’ میں سورما بھوپالی کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے سید اشتیاق احمد جعفری کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ماضی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

ویڈیو میں اشتیاق احمد اپنا مشہور و معروف فلم شعلے سے ماخوذ ڈائیلاگ ’آؤ ہنستے ہنستے، جاؤ ہنستے ہنستے، ہمارا نام بھی سورما بھوپالی ایسے ہی نہیں ہے اب آپ سمجھ رہے ہوں گے۔‘


پیلے کپڑوں میں ملبوس اشتیاق احمد کی ان کے مخصوص انداز میں کہے گئے ڈائیلاگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سید اشتیاق احمد جعفری المعروف جگدیپ سنگھ 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اشتیاق احمد متعدد امراض کا شکار تھے، اُن کا انتقال ممبئی کے علاقے بینڈرا میں اپنی رہائش گاہ میں ہوا، ممبئی میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔

فلم ’شعلے‘ میں سورما بھوپالی کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے مشہور اداکار سید اشتیاق احمد جعفری نے بالی ووڈ میں تقریبا 400 فلموں میں کام کیا ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا اور پھر فلموں میں انہوں نے لیڈ رول بھی نبھایا۔

فلم شعلے کے علاوہ وہ امتیابھ بچن کی فلم شہنشاہ، فیروز خان کی مشہور فلم قربانی، بلاک بلاسٹر فلم لیلیٰ مجنوں جیسی کئی ہٹ فملوں میں نظر آئے۔

ان کی یادگار فلموں میں شعلے، انداز اپنا اپنا، افسانہ، آر پار اور دیگر شامل ہیں۔ وہ آخری بار 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مستی نہیں سستی‘ میں دکھائی دیئے تھے۔

ان کے تین بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری بالی وڈ سے ہی وابستہ ہیں جبکہ ان بھائیوں کی وجہ شہرت مشہور ڈانس شو ‘بوگی ووگی’ ہے 29 مارچ 1939 کو امرتسر میں پیدا ہونے والے اشتیاق جعفری کے تینوں بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری بالی ووڈ سے ہی وابستہ ہیں۔

اشتیاق احمد کے یوں دنیا سے چلے جانے پر بالی ووڈ میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، اداکار اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹ میں اشتیاق احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔