اعجاز اسلم نے پیزا بنانا سِکھا دیا

July 09, 2020


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاراعجاز اسلم نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے مداحوں کی فرمائش پر اُنہیں مزیدار پیزا بنانا سکھا دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعجاز اسلم نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکار پہلے تو پیزا کھاتے نظر آرہے ہیں اور پھر اپنے مداحوں کو اُسی پیزا کی ترکیب بھی بتارہے ہیں۔


ویڈیو میں اعجاز اسلم نے کہا کہ ’یہ پروٹین سے بھرپور پیزا ہے اور میں جب بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پیزا بناتے ہوئے ویڈیو یا تصویر شیئر کرتا ہوں تو آپ سب مجھ سے اِس کی ترکیب پوچھتے ہیں اور آج میں آپ کی فرمائش پر اِس پیزا کی ترکیب بتانے جا رہا ہوں۔‘

اعجاز اسلم نے کہا کہ ’اِس پیزا کی ڈو چاول کے آٹے سے تیار کی جاتی ہے جو کہ صحت کے لیے بےحد مفید ہوتی ہے اور اِس کو کھانے سے آپ کو زیادہ دیر تک بھوک بھی نہیں لگے گی اور آپ کو پروٹین اور توانائی بھی ملے گی۔‘

اُس کے بعداُنہوں نے اپنے خاص پیزا کی ترکیب مداحوں سے شیئر کی جس میں اُنہوں نے پیزا کے اجزاء اور ترکیب دونوں چیزیں بتائیں۔

آخر میں اُنہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ’یہ پیزا بنانے کے مجھے ضرور بتائیے گا کہ آپ کا پیزا کیسا بنا اور یوٹیوب پر میرے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں۔‘

اعجاز اسلم کی 2 منٹ 16سیکنڈز پر مشتمل اِس ویڈیو کو اب تک 37 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ اُن کے مداح اُن کی اِس ویڈیو کو بہت پسند بھی کر رہے ہیں۔