ریما نے عُمر اور زندگی کا فرق بتا دیا

July 09, 2020


ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے اپنے مداحوں کو عُمر اور زندگی کے فرق سے آگاہ کردیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریما خان نے اپنی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ اپنے مداحوں کو ایک معنی خیز پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔


ریما خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں عُمر اور زندگی کا واضح فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’عُمر اور زندگی کے فرق کا جواب بہت خوبصورت سا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جو اپنے پیاروں کے بغیر گُزرے وہ عُمر ہے اور جو اپنے پیاروں کے ساتھ گُزاری جائے وہ زندگی ہے۔‘

ویڈیو کے علاوہ ریما خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ریما خان نے زندگی میں رنگوں کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ ’رنگ ایک ایسی طاقت ہے جو انسان کی روح پر اثر انداز ہوتی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ’کبھی کبھی ہمیں اپنی زندگی کو سنوارنے کے لیے رنگوں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی ایک اور تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’پیلا رنگ چمکتے سورج، خوشی اور اُمید کو بیان کرتا ہے۔‘


ریما خان نے لکھا کہ ’آپ بھی پیلے رنگ سے خود کو چمکائیں۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہیش ٹیگ StayHome اور StaySafe بھی استعمال کیے۔