ایف بی آر کا مقصد کسی کو ڈرانا ہرگز نہیں ہے

July 09, 2020

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کا مقصد کسی کو ڈرانا ہرگز نہیں ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی جانب سے سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کی شرط کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال 4963 ارب روپے کے محصولات کا ہدف رکھا گیا ہے، براہ راست ٹیکسوں سے 1989 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کی مد میں1991 ارب روپے محصولات اکھٹے کیے جائیں گے جبکہ کسٹمز سے677 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 305 ارب روپےکے محصولات کا تخمینہ ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق انہی اقدامات کی وجہ سے گذشتہ مالی سال سیلز ٹیکس میں 32.5 فیصد گروتھ تھی، چیلنجنگ ہدف اس لیے رکھا جاتا ہے کہ تیزی سے کام ہو۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا تھا۔