PSX حملےمیں شہید اہلکاروں کو شہدا پیکج نہ دینے پر نوٹس

July 09, 2020

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کو شہدا پیکج نہ دینے پر توجہ دلاؤ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر جدید ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں نے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے 8 منٹ کی قلیل مدت میں حملہ ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں موجود لوگوں کو یرغمال بنانا تھا، دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 پولیس اہلکار، 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے، شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے دس دس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نجی سکیورٹی گارڈز کے لیے ان کی کمپنی کی جانب سے بھی پیکج ہونا چاہیے، اس مقصد کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے جو ضرور کی جائے گی۔

چیرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف ریاض فتیانہ نےعائلی قوانین سے متعلق کمیٹی رپورٹ پیش کردی، ریاض فتیانہ نے مسلم عائلی قوانین کی دفعات 4 اور 7 میں ترامیم کے بلوں پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

اس کے علاوہ ریاض فتیانہ نے نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کردی۔