آسٹریلیا کا ہانگ کانگ کیساتھ حوالگی معاہدہ ختم

July 09, 2020

آسٹریلیا نے ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی سے متعلق معاہدہ ختم کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے رہائشيوں کے ويزوں کی مدت بڑھا دی ہے۔

آسٹریلوی وزير اعظم اسکاٹ موريسن نے ان اقدامات کا اعلان آج صبح کیا جن کے مطابق آسٹريليا ميں رہائش پذير ہانگ کانگ کے شہريوں کے ویزوں کی مدت دو سے پانچ برس تک بھڑھائی جا سکتی ہے۔

برطانيہ بھی شرائط پر پورا اترنے والے تین ملین کے قريب ہانگ کانگ کے شہريوں کے ليے مستقل رہائش پر غور کر رہا ہے۔

چين کی جانب سے نئے سیکيورٹی قانون کے اطلاق کے بعد یہ پيش رفت سامنے آئی ہے۔