نیپرا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کھلی کچہری لگائے گی

July 09, 2020


کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر نیپرا کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش کے معاملے پر سماعت کے لئے نیپرا نے کھلی کچہری کرنے کا اعلان کیا ہے، نیپرا اعلامئیے کے مطابق جمعہ کو کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

کورونا وائرس کے سبب کچہری میں شرکت کرنے والے زوم لنک پر آسکتے ہیں اور نیپرا کی ویب سائٹ پر دئیے گئے نمبر پر کال کر کے سماعت میں شرکت کی جاسکتی ہے۔

عوام نیپرا کے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر بھی لوڈشیڈنگ سے متعلق اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔