آصف زرداری 18ویں آئینی ترمیم کے ہیرو ہیں، پلوشہ خان

July 09, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 18ویں آئینی ترمیم کے ہیرو ہیں۔

پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لیڈر کا پتہ کریں دنیا کی کس عدالت کو مطلوب ہیں۔ عمران خان سفارتی استثنیٰ پر امریکا جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غیر ملکی فنڈز میں الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔