پی ایس ایکس: انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ

July 09, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو مثبت کاروبار کا مسلسل دسواں دن رہا، دس روز میں انڈیکس مجموعی طور پر 2 ہزار 432 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے مسلسل دسویں روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 36 ہزار 142 پر بند ہوا۔

آج حصص بازارمیں 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جو 5 دسمبر 2019 کے بعد بلند ترین لین دین ہے، سودوں کی مالیت15 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں آج 66 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے وہ 6 ہزار 834 ارب روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دس روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 433 ارب روپے بڑھ چکی ہے۔