سی این جی سیکٹر کی گیس کےالیکٹرک کو دینا قابل قبول نہیں، غیاث پراچہ

July 09, 2020

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی نقصان میں جانے والے سی این جی سیکٹر کی گیس کے الیکٹرک کو دینا قابل قبول نہیں۔

اپنے ایک بیان میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بند کر کے گیس کے الیکٹرک کو منتقل کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس فرنس آئل سے چل سکتے ہیں سی این جی سیکٹر کو تو پہلے ہی کورونا کے باعث ٹرانسپورٹ میں کمی کی وجہ سے بہت نقصان کا سامنا ہے۔