چمن کراچی شاہراہ بلوچستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا، جام کمال

July 09, 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چمن کراچی شاہراہ کے منصوبے کے لئے پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے قیام پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اتھارٹی کے قیام پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

جام کمال خان نے کہا ہے کہ اتھارٹی چمن کراچی شاہراہ کے منصوبے کی 31 مارچ 2021 تک اسٹرکچرنگ اور فیزیبلٹی کی تیاری میں مدد گار ثابت ہو گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ چمن کراچی شاہراہ کی تعمیر بلوچستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔