لاہور: تشدد کی شکار 8 سالہ ملازمہ کو بازیاب کرا لیا گیا

July 09, 2020

لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے گھریلو تشدد کی شکار 8 سالہ ملازمہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

بازیاب کرائی گئی بچی کے ہاتھ، پاؤں، بازو، گردن اور کمر پر زخموں کے نشانات ہیں۔

چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو کے مطابق حماد نامی شخص نے گھریلو ملازمہ ثناء کو مبینہ طور پر بچوں کا دودھ چوری کرنے کے الزام پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ حماد نے ملازمہ کو پانچ د ن تک بھوکا رکھا ہے جبکہ بچی کے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرایا جائیگا۔