ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے کراچی ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے میں اسپرے

July 09, 2020

سرسبز فصلوں کے بعد کراچی میں ٹڈیوں سے طیاروں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے کراچی ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے میں اسپرے کیا گیا ہے۔

سی او او کراچی ایئرپورٹ کے مطابق اسپرے رن وے کے اطراف جھاڑیوں اور گھاس میں ٹڈیوں کی موجودگی پر کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ ٹڈیاں طیاروں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔