ایئر پورٹ پر روکے جانے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ برہم

July 09, 2020


سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں روکے جانے کے بعد سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کورونا چیکنگ ڈیسک ختم کردی۔

مبینہ طور پر جب ڈپٹی کمشنر اور ان کے عملے کو گیٹ پر روکا گیا تو سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈی سی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

تاہم اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ناصر محمود کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں طبی عملے کی ضرورت تھی اس لیے ایئرپورٹ ڈیسک ختم کرکے عملہ واپس بلایا گیا ہے۔