کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی

July 10, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی نے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ مقامات کے علاوہ کچر اپھینکنے پر پابندی دو ماہ کے لئے عائد کی گئی ہےکمشنر آفس کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے دئیے گئے اختیارات کے تحت پابندی کا نفاذ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گےخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔