بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ملتوی

July 10, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری مقدمے کی سماعت 11جولائی تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ و دیگر بھی پیش ہوئے۔